حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین شعبۂ اصفہان کے زیرِ اہتمام ہفتۂ دفاع مقدس کے موقع پر ایک پروقار پروگرام بعنوانِ نشست بصیرتی منعقد ہوا۔
نشست کا باقاعدہ آغاز قاری طالب حسین نے تلاوتِ کلامِ الٰہی سے کیا۔
برادر محترم مولانا سید اسرار عباس نقوی نے مہمان خطیب محترم مولانا شیخ بشیر دولتی کو اصفہان میں خوش آمدید کہا۔
نشست بصیرتی سے حجت الاسلام شیخ بشیر دولتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتۂ دفاع مقدس وہ ایام ہیں جس نے ایران کی بہادر قوم اور دنیا کے حریت پسندوں کو دشمن کے مقابلے میں قیام کا درس دیا اور عملی طور پر دکھایا کہ کس طرح دشمن کے مقابلے میں قیام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے تنظیمی افادیت بیان کرنے ہوئے کہا کہ تنظیمیں انسان کی فکری تربیت اور عملی طور پر متحرک کرنے کا ذریعہ اور وسیلہ ہیں۔ ہمیں اپنی بساط کے مطابق اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بطورِ احسن انجام دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے جہادِ تبیین کو اہم ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب دنیا میں عالم تشییع کے خلاف بالخصوص مقاومت کے خلاف جھوٹ، فریب اور دھوکہ عروج پر ہو تو ایسے میں ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم جہادِ تبیین کے ذریعے حقائق عوام الناس تک پہنچائیں؛ تاکہ عوام فکری بے راہ روی سے محفوظ رہے۔
نشست میں طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔










آپ کا تبصرہ